दिल्ली NCR

سلمان خورشیدکا پینل لکھنؤپہنچااور سنٹرکے بدلاؤکے لیے مانگاحمایت

  1. لکھنؤ: انڈیا اسلامک کلچر سنٹر (IICC) کے آئندہ انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، امیدواروں نے حمایت حاصل کرنے کے لیے ملک کے مختلف ریاستوں کے دارالحکومتوں کا دورہ تیز کردیا ہے۔

سلمان خورشید نے اپنے ٹیم کے ساتھ لکھنؤ کے مشہور شالی مار مال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس میں شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ شہر میں اسلامک سنٹر کے لائف ممبرز کی تعداد تقریباً 112 ہے لیکن اس انتخابات میں صرف 47 کوالیفائیڈ ووٹرز ہیں جو اس انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس پروگرام میں سلمان خورشید کے چاہنے والوں کی تعداد اچھی خاصی تھی جس میں کل 35 ممبرز نے حاضری درج کرائی۔

اس پروگرام کا نظامت ڈاکٹر اعظم بیگ، خالد فرنگی محلی نے کی اور صدارت کی ذمہ داری نبھائی۔ جس میں اہم مقرر پرمود تیواری، رکن راجیہ سبھا، انیس احمد انصاری، سابق آئی اے ایس، داؤد احمد، سابق ایم پی، ارشد اعظمی، طارق صدیقی، طارق گوہر اور جیٹلی – لکھنؤ میٹرو کے مشیر نے اسلامک سنٹر کو بہتر بنانے کے اپنے اپنے تجاویز دیے۔

خواتین امیدوار صفیہ بیگم نے اپنے پینل کی طرف سے خواتین کی ممبرشپ فیس کو نصف کرنے کا وعدہ کیا۔ پرمود تیواری نے ملک کی فرقہ وارانہ طاقتوں سے سنٹر کو بچانے کے لیے سلمان خورشید کے حق میں حمایت   مانگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Translate »
error: Content is protected !!
× Click to Whatsapp