E-Paperदेशमहाराष्ट्र
Trending

ایڈوکیٹ مومن مجیب نے اوقاف کے مسائل پر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے ملاقات کی اور مطالبہ رکھا

ایڈوکیٹ مومن مجیب نے اوقاف کے مسائل پر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے ملاقات کی اور مطالبہ رکھا

شوبھا تائی MP کی وزیر مانک راؤ کوکاٹے سے ملاقات جلد مثبت تیقن مالیگاؤں ( نامہ نگار ) اوقاف ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن ADF کی جانب سے 25 ستمبر کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے سماجی خادم ایڈوکیٹ مومن مجیب نے ملاقات کی اور اوقاف کی حفاظت اور اسکے مسائل پر نشاندہی کرتے ہوئے مکتوب پیش کیے گزشتہ سال سے اوقاف آمدنی ٹیکس کو لیکر حکومت نے سالانہ ٹیکس پر 7 فی صد وصولی کا فرمان جاری کیا ہے ساتھ ہی سال کا ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کہ غیر منصفانہ ہے درخواست کی آپ بہ حیثیت ممبر آف پارلیمنٹ کے ریاستی وزیر اقلیتی امور و اوقاف مانک راؤ کوکاٹے سے نمائندگی کریں نمائندے کو ایڈوکیٹ مومن مجیب نے تفصیل فراہم کی انھوں اپنی ملاقات پر جو مکتوب پیش کیا اس کے مطابق انھوں نے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ سے اوقاف پر سالانہ شراکت اور جرمانہ معاف کرنے کی ذیلی اپیل درخواست کی ہے یہ حوالہ MSBW نوٹیفکیشن نمبر 132/2105/2024 مورخہ 14 مارچ سے رجوع منسلک پر ہمارا ای میل چیف منسٹر اور ڈپٹی CM اور MOMA وغیرہ کو 20 ستمبر 2025 کو درخواست بھیجا گیا ہے آپ ممبر آف پارلیمنٹ دھولیہ مالیگاؤں حلقہ سے آپ کی توجہ ایم ایس ڈبلیو بی کی قرار داد نمبر 17 میں 5 جولائی 2025 کی طرف مبذول کروائی گئی ہے جس میں اوقاف پر سالانہ ٪7 فی صد ٹیکس شراکت عائد کر دی گئی ہے جسے بعد میں 13 فروری 2024 کو ایم ایس ڈبلیو بی نے قرار داد نمبر 20 کے تحت ٪5 فی صد ٹیکس کردیا گیا حالانکہ MSWB پانچ جولائی 2023 سے پہلے سے ٪7 فی صد ٹیکس ادائیگی کا مطالبہ کررہا ہے اور ساتھ ہی ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے جو غیر منصفانہ ہے اول طور پر پہلی نظر میں یہ غیر قانونی اور مکمل طور پر من مانی اور انتہائی غلط ہے جس سے ہزاروں اوقاف کو زبردست تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کے لاکھوں میں جاری سابقہ واجب بقایا کی ادائیگی کیلئے تیار ہیں اس لیے برائے مہربانی اسکو متعلقہ دور میں نافذ ہونے والی سطح تک نیچے کی طرف نظرثانی کرنے کا بندوبست کریں اور جرمانے کو معاف کریں تاکہ مالی طور پر غریب اوقاف کو صرف عوامی عطیات پر چلنے کے قابل بنایا جاسکے اور اسی بقایاجات کی ادائیگی پر اور MSWB کی آمدنی میں نمایاں طور پر حصہ لیں. ماضی کی طرح دو فی صد ٹیکس وصول کیا جائے کیونکہ اوقاف کی آمدنی برائے نام ہوتی ہے اس لیے پانچ فیصد شرح بھی زیادہ ہے اس پر ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ MP نے بروقت مثبت یقین دہانی کیساتھ اپنا کورنگ لیٹر لگایا اور وزیر اقلیتی امور و اوقاف مانک راؤ کوکاٹے کو ایک مطالباتی لیٹر بھیجا، جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اقلیتی امور و اوقاف مانک راؤ کوکاٹے آپ سے اوقاف پر سالانہ شراکت اور جرمانہ معاف کرنے کی درخواست کرتے ہیں اس جانب توجہ دلائی گئی کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ پانچ جولائی 2023 سے پہلے بقایا جات پر سالانہ ٪7 فی صد ٹیکس اور سال کا ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو غیر منصفانہ ہے لیکن MSWB قرار داد نمبر 17 کے بعد قرار داد نمبر 20 میں ٪5 فی صد ٹیکس کردیا گیا ہے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ ممبر آف پارلیمنٹ نے درخواست کی ہے کہ سالانہ شراکت کو قابلِ اطلاق سطح تک کم کیا جائے اور جرمانہ کو معاف کیا جائے تاکہ مالی طور پر پریشان اوقاف اپنے بقایاجات کی ادائیگی اور MSWB کی آمدنی میں حصہ ڈال سکیں. مزید ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے ایڈوکیٹ مومن مجیب سے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر مانک راؤ کوکاٹے سے ملاقات کرکے اوقاف کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالیں گی اور اقدامات اٹھائے گی اسطرح کی تفصیل ایڈوکیٹ مومن مجیب سے نمائندے کو ملی ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!