E-Paperटॉप न्यूज़राज्य
Trending

مالیگاؤں شہر میں آئندہ ہفتہ وقف بورڈ کی ضمنی آفس کا وزیر دادا بھسے اور وقف بورڈ چیئرمن و مقامی MLA کی موجودگی میں افتتاح ہری جھنڈی ملی

مالیگاؤں شہر میں آئندہ ہفتہ وقف بورڈ کی ضمنی آفس کا وزیر دادا بھسے اور وقف بورڈ چیئرمن و مقامی MLA کی موجودگی میں افتتاح ہری جھنڈی مل 

  1. پردھان منتری جن وکاس کاریکرم اسکیم کے تحت عزیز کلو اسٹیڈیم میں اسپورٹس کیلئے دوسو کروڑ روپے کا پروپوزل داخل

                                                            وقف ٹوڈے 
اقلیتی طلباء جو پی ایچ ڈی کررہے ہیں انھیں ایک لاکھ روپے اسکالرشپ ملے گی ایڈوکیٹ مومن مجیب

مالیگاؤں؛    شہر مالیگاؤں کیلئے ممبئی سے خوشخبری ملی، ایڈوکیٹ مومن مجیب و خالد سکندر کے معرفت آئندہ آٹھ سے دس روز میں وقف بورڈ کی ضمنی آفس کا قیام عمل میں آرہا ہے جو وزیر تعلیم دادا بھسے اور وقف بورڈ چیئرمین اور مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی سرکاری طور پر انکی موجودگی میں افتتاح ہوگا یاد رہے کہ شہر کی مساجد، مدارس، خانقاہوں، قبرستانوں اوقاف کی جائیداد املاک کے رجسٹریشن وغیرہ کاموں کیلئے اورنگ آباد، ناشک وغیرہ شہر میں جانا پڑتا تھا اور بےشمار دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا شہر کا دیرینہ مطالبہ تھا اس سلسلے میں مفتی اسمٰعیل قاسمی، ایڈوکیٹ مومن مجیب، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین رحمانی، مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی، وزیر تعلیم دادا بھسے، ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ MP وغیرہ کی جدوجہد کارفرما رہی ہے ممبئی سے فراہم تفصیل کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں چار سے زائد مرتبہ ممبئی میں اقلیتی امور و اوقاف مانک راؤ کوکاٹے متعلقہ محکمہ کے سیکریٹریز سے ملاقات و میٹنگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا گزشتہ ہفتے بھی ایڈوکیٹ مومن مجیب کی قیادت میں وفد ممبئی میں ملاقات کرتے ہوئے مکتوب پیش کیے وقف بورڈ چیئرمن نے آٹھ روز میں میٹنگ لگانے کا وعدہ کیا تھا آج اسی ضمن میں کال میٹنگ ہوئی دوران میٹنگ ایڈوکیٹ مومن مجیب نے تفصیلی نکات پیش کیے مزید یہ کہ آج اس سلسلے میں یکم اکتوبر کو ممبئی میں پھر وزیر مانک راؤ کوکاٹے و وقف بورڈ چیئرمن سے ملاقات ہوئی مانک راؤ کوکاٹے سے دوران ملاقات ایڈوکیٹ مومن مجیب نے وقف بورڈ کی ضمنی آفس کا قیام پر گزشتہ کی کارروائی پر مطالبہ رکھا جسے منظور کردیا گیا اور آئندہ جلد ہی آفس کے افتتاح کا اعلان ہوا چاہتا ہے مزید وقف بورڈ آمدنی پر ٹیکس کے متعلق 5 جولائی 2023 کے جی آر کے مطابق دو فی صد ٹیکس ہے فی الحال سات فی صد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے اور سال کا ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اسکی نشاندہی پر آج تیسری بار وزیر کی توجہ مبذول کروائی گئی وقف کی آمدنی عوامی چندہ سے ہوتی ہے اتنی نہیں ہوتی ہے جو ٹیکس کے منافی ہے اور ریاستی حکومت کو اختیار حاصل ہے جس پر وزیر مانک راؤ کوکاٹے نے چیف ایگزیکٹو آفیسر جنید سید کو بلایا اور اسے حکم دیا اور آئندہ میٹنگ میں اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا ممکن ہے دو فیصد ٹیکس کا فیصلہ ریاستی حکومت لے، وقف بورڈ چیئرمن سے مثبت فیصلہ کا تیقن ملا ہے اسی کے ساتھ ساتھ امام و موذّنین کی تنخواہ ایکزمیشن وغیرہ کے عنوان پر تفصیل گفتگو ہوئی گزشتہ دنوں ایڈوکیٹ مومن مجیب نے وقف بورڈ املاک کی حفاظت وغیرہ پر آمدنی ٹیکس کو لیکر دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ MP سے ملاقات کرکے ان سے مطالبہ کیا گیا وہ بھی اس معاملے میں نمائندگی کرے_ انھوں نے بھی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سے ملاقات اور وزیر مانک راؤ کوکاٹے کو مطالباتی خط لکھا جسے آج کی ملاقات میں وزیر مانک راؤ کوکاٹے کو پیش کیا گیا، اسی طرح عزیز کلو اسٹیڈیم میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے دوسو کروڑ روپے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا جو مالیگاؤں عزیز کلو اسٹیڈیم کیلئے سینٹرل گورنمنٹ کی اسکیم پردھان منتری جن وکاس کاریکرم PMJVK کے تحت پرپوزل داخل کردیا گیا ہے آئندہ بہت جلد عزیز کلو اسٹیڈیم میں تعمیری کام ہونگے مالیگاؤں مہاراشٹر کا اقلیتی شہر ہے جو انتہائی پس ماندہ ہے قریب پندرہ لاکھ کی آبادی والا یہ شہر بنیادی سہولیات انفراسٹرکچر سے محروم ہیں یہاں کے نوجوانوں کیلئے کھیل کا اچھا پلے گراؤنڈ ہو وہ کھیل سکیں اب بھی کسی ترقی کا انتظار ہے آپ اقلیتی امور کی وزارت سے دو سو کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری کا بندوبست کریں اس طرح کا مطالبہ کیا گیا ہے مزید ایسے تعلیم یافتہ اقلیتی غریب طلباء جو پی ایچ ڈی کررہے ہیں انھیں اسکالرشپ ملنی چاہیے اسکا مطالبہ کیا گیا اس پر بھی خوش آئند فیصلہ ہری جھنڈی ملی ہے اب ایسے غریب طلباء جو PHD کررہے فی طالب علم ایک لاکھ روپے اسکالرشپ وظیفہ وقف بورڈ کی جانب سے ملے گا ایسے طلباء خالد سکندر یا مفتی اسمٰعیل قاسمی آفس دارالخیر سے رابطہ کریں، یاد رہے کہ ماضی میں ایڈوکیٹ مومن مجیب نے مسلسل مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کے متعلقہ حکام کو براۓ راست بل الراست مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے وقف بورڈ سے منسلک مسائل رجسٹریشن وغیرہ آفس کا قیام آمدنی ٹیکس وغیرہ پر مشتمل مسائل کے حل کے لیے مطالبہ کیا ہے جدوجہد جاری ہیں اس ضمن میں مجلس کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی، منسٹر دادا بھسے، مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین رحمانی، سماجی خادم ایڈوکیٹ مومن مجیب، ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ وغیرہ سرفہرست ہیں. آج ممبئی میں اس وفد میں خالد سکندر، عتیق سر پاٹوڈیہ موجود وغیرہ موجود تھے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!